پاکستانی کشمیر:‌مزید46 افراد میں‌کورونا کی تصدیق، مجموعی تعداد 534 ہو گئی

پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید46 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ18کرونا کے مریض صحت یاب ہو گئے اور369نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے والے کیسزمیں سے30کا تعلق مظفرآباد،05کا راولاکوٹ،06کا میرپور،4کا بھمبر اورایک کا باغ سے ہے ۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب تک9942فراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے9889کے رزلٹ آچکے ہیں اور534افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے237 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ287مریض زیر علاج ہیں اور 10 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 6 کا تعلق مظفرآباد،01کا راولاکوٹ جبکہ2افرادکاتعلق میرپورجبکہ ایک کا پلندری سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے64،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاﺅس مظفرآباد43 ،سی ایم ایچ راولاکوٹ سے23،ڈی ایچ کیو باغ سے31،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،ڈی ایچ کیو میرپور سے14نیو سٹی ہسپتال میرپور سے13،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 4 ،،ڈی ایچ کیو بھمبر سے20جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 15مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے287مریضوں میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد میں 06مریض ،آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں44 ، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاﺅس مظفرآباد79،ڈی ایچ کیو ہٹیاں بالا میں 05،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 18، ڈی ایچ کیو باغ میں21، ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں26،,ڈی ایچ کیو میرپور میں27، نیو سٹی ہسپتال میرپور08،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں02 ، ڈی ایچ کیو بھمبر میں35، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں16مریض زیر علاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق9046افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور53افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستانی زیر انتظام کشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔