پاکستانی کشمیر:‌مزید 30 افراد میں کورونا کی تصدیق، مجموعی تعداد361ہوگئی، 8 ہلاکتیں

پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید30 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کرونا کے05 مریض صحت یاب ہوئے اور 408نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔

نئے سامنے والے کیسزمیں سے16کا تعلق مظفرآباد،05کا تعلق ہٹیاں بالا،01کا تعلق باغ، 02کا بھمبر اور 6کا تعلق کوٹلی سے ہے۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب تک8342افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے8289کے رزلٹ آچکے ہیں اور361افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے190 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ163مریض زیر علاج ہیں.

8 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفرآباد،01کا راولاکوٹ جبکہ2افرادکاتعلق میرپور سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے61،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاؤس مظفرآباد33،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے17،ڈی ایچ کیو باغ سے16،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،ڈی ایچ کیو میرپور سے,07نیو سٹی ہسپتال میرپور سے12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3،،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 18جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

کرونا کے163مریضوں میں سے سی ایم ایچ مظفرآباد میں 05مریض ،آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں 25، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاؤس مظفرآباد29،ڈی ایچ کیو ہٹیاں بالا میں 05،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 11، ڈی ایچ کیو باغ میں 27، ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 09،,ڈی ایچ کیو میرپور میں 17، نیو سٹی ہسپتال میرپور06،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 01، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 19، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 09مریض زیر علاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق7928افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور53افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔