پاکستانی کشمیر: مزید 9 افراد میں‌کورونا وائرس کی تصدیق، مجموعی تعداد 264 ہو گئی

پاکستان کے زیر انتظام جموں‌کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید09 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ02کرونا کے مریض صحت یاب ہو گئے اور 113نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے والے تمام کیسز کا تعلق میرپور سے ہے ۔ پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں اب تک6696افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے6642کے رزلٹ آچکے ہیں اور264افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے170 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ88مریض زیر علاج ہیں اور 6 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک کا میرپور سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے52،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاﺅس مظفرآباد 29 ،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے15،ڈی ایچ کیو باغ سے13،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3 ،ڈی ایچ کیو میرپور سے5،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 18جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے88مریضوں میں سے13آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد ، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاﺅس مظفرآباد 19،ڈی ایچ کیو باغ میں 23، ڈی ایچ کیو میرپور میں17، نیو سٹی ہسپتال میرپور02،ڈی ایج کیو سدھنوتی میں04، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں02،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں01 ، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 04اورسی ایم ایچ راولاکوٹ میں 03مریض زیر علاج ہے۔رپورٹ کے مطابق6207افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور54افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستانی زیر انتظام کشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: