نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام راولاکوٹ، چورا گلی، کتھیاڑہ میں تقاریب‌

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور آر ایس ایف کے اشتراک سے راولاکوٹ کے نواحی علاقہ پڑاٹ میں ایک پر فضا مقام پر شام 5:00 بجے ”موجودہ عالمی صورتحال اور مستقبل“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے بعد تمام شرکا کے لئے افطار ڈنر اور محفل مشاعرہ و موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ سیمینار سے جے کے این ایس ایف، آر ایس ایف اور پی ٹی یو ڈی سی کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ نظامت کے فرائض کامریڈ عاصم غزن نے ادا کئے جبکہ موجودہ عالمی صورتحال پرآر ایس ایف کے مرکزی رہنما آصف رشید نے بحث کا آغاز کیا۔ بحث میں ایڈیٹر عزم التمش تصدق، سیکرٹری جنرل جے کے این ایس ایف یاسر حنیف، آر ایس ایف کے رہنما عمر عبداللہ، بدر رفیق اور دیگر نے حصہ لیا، جبکہ آخر میں تمام بحث کو کامریڈ واجد نے سمیٹتے ہوئے سیمینار کا اختتام کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر مصنوعی دشمنی کی آڑ میں کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے، آن لائن کلاسز کے نام پر کھلواڑ بند کرتے ہوئے تمام تعلیمی فیسیں معاف کی جائیں، صحت اور تعلیم کے کاروبار پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہر سطح پرمعیاری، یکساں تعلیم اور صحت کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے۔ عالمی سطح پرناگزیربقا کی لڑائی اور معمولات زندگی کی بحالی کی جدوجہد کے دوران ایک نئی عالمی تحریک کے جنم کے امکانات کئی گنا بڑھ چکے ہیں۔ نئی عالمی تحریک کے پاس کامیابی کے لئے محض سوشلسٹ انقلاب ہی واحد ممکنہ راستہ ہے۔

19-05-2020#Rawalakot!#JKNSF organised a seminar regarding “ post corona crisis of capitalism” at outside Rawalakot…

Posted by JKNSF on Wednesday, May 20, 2020

چورا گلی میں‌سیمینار
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام 16 مئی کو چوراگلی (علی سوجل) کے مقام پر افطار ڈنر اورسیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا ایجنڈا ”موجودہ عالمی صورتحال اورجے کے این ایس ایف“ کا کردار تھا۔ پروگرام کے آغاز سے پہلے کامریڈ احمد وارثی جن کی وفات 15 مئی کو ہوئی، کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔ اس کے بعد انقلابی ترانے سے پروگرام کا آغاز کیا گیا جو کامریڈ زبیر نے پیش کیا۔ پروگرام سے خطاب مرکزی صدر جے کے این ایس ایف ابرار لطیف، چیئرمین شعبہ نشرواشاعت شفقت، مرکزی رہنما ایڈووکیٹ زاہد اقبال، سابق چیف آرگنائزر تنویر انور، راولپنڈی جے کے این ایس ایف آرگنائزر موئیز اختر اور سابق جنرل سیکرٹری سٹی یونٹ علی سوجل عاطف رفیق نے کیا۔

نئی سٹی یونٹ علی سوجل کا انتخاب بھی کیا گیا جن میں چیئرمین ارباب حمید، سیکرٹری جنرل بلال اسحاق، سیکرٹری مالیات ظمائر اسحاق، چیئرمین نشرواشاعت آفاق منظور اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری احتشام انور شامل ہیں۔ نئی منتخب یونٹ سے حلف سہیل اسماعیل ڈپٹی ایڈیٹر عزم جے کے این ایس ایف نے لیا۔ سیمینار کے بعد نئی یونٹ نے موسیقی اور شاعری کے کے پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ساتھیوں نے انقلابی شاعری اور ترانے پیش کیے اور آخر میں انٹرنیشنل گا کر باضابطہ طور پر پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

16-05-2020#Alisojal!#JKNSF_Alisojal_city_unit organised aftar party program and dinner at ChuraGali.Down with Imperialism!Down with Capitalism!Our Aim Freedom::::Our Destination Socialism!

Posted by JKNSF on Saturday, May 16, 2020

کتھیاڑہ ہجیرہ میں‌سیمینار
جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہجیرہ کے گاؤں کتھیاڑہ میں افطار ڈنر، یونٹ سازی اور ”موجودہ صورتحال میں نوجوانوں کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ افطار ڈنر کے فوراً بعد شروع ہونے والے سیمینار میں نظامت کے فرائض ارسلان شانی نے ادا کئے۔ سیمینار سے این ایس ایف کے مرکزی صدر ابرار لطیف کے علاوہ واجد خان، چیف آرگنائزر تیمور سلیم، کامریڈ وقار، ببرک خان، گھمیر یونٹ کے چیئرمین سیف اللہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سیمینار کے اختتام پر کتھیاڑہ گاؤں کی یونٹ کا انتخاب بھی کیا گیا۔ نو منتخب یونٹ میں سردار رضوان نے بطور چیئرمین، جنرل سیکرٹری نوید فاروق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اویس قیوم، آرگنائزر کامریڈ اتفاق، ڈپٹی آرگنائزر محسن، سیکرٹری فنانس سیماب، چیئرمین سٹڈی سرکل کامریڈ حمزہ اور سٹڈی سرکل کے معاون کے طور پر کامریڈ ذیشان نے حلف اٹھایا۔ نو منتخب یونٹ سے چیف آرگنائزر جے کے این ایس ایف تیمور سلیم نے حلف لیا۔

20-05-2020#Hajira#JKNSF Kathiyra unit organised a seminar regarding “The current condition and role of youth.!” at…

Posted by JKNSF on Wednesday, May 20, 2020

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: