بھارتی کشمیر:‌پلوامہ میں‌عسکریت پسندوں کا حملہ،02 پولیس اہلکار ہلاک

بھارتی زیر انتظام جموں‌کشمیر کے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پریچھو علاقے میں جمعرات کو عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک ناکہ پارٹی پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔

خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پلوامہ کے کھار کدل پریچھو علاقے میں جمعرات کی دوپہر کو عسکریت پسندوں نے پولیس اور 183 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار محمد ابراہیم اور انوپ سنگھ شدید زخمی ہوگئے تاہم دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔حملے کے فورا بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز ضلع گاندبل میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 بی ایس ایف جوان ہلاک ہو گئے تھے۔ عسکریت پسند ان ہلاک شدہ جوانوں کی سروس رائفل لے کر فرار ہوئے تھے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سال 2000سے اب تک 3453سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ1651زخمی ہوئے ہیں۔اسی عرصے کے دوران ضلع پلوامہ میں 314سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 181زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: