بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ نوگام علاقے کے پولی ٹیکنک کالج میں قائم قرنطینہ مرکز میں رکھے گئے طلبہ نے انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
خبررساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق قرنطینہ میں رکھے گئے افراد اور ان کے اہل خانہ نے نمونوں کی جانچ میں تاخیر کے خلاف کالج احاطے میں احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ، طبی عملے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ قرنطینہ مرکز میں موجود پولیس اہلکاروں نے بدسلوکی کی اور احتجاج کرنے والے افراد کی پٹائی کی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ شدید زخمی ہوئی اور اسے علاج کے لیے ایک نزدیکی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ منتقل کیا گیا۔
لاٹھی چارج سے متعدد افرادزخمی ہوئے جن میں سے ایک کو شدید چوٹیں آئی۔












Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.