گزشتہ جمعہ کے روز آزاد پتن پل سے دریائے جہلم میںچھلانگ لگانے والے شارف کمال کی نعش منگلا ڈیم سے برآمد ہو گئی ہے. جمعرات کے روز میرپور کی تحصیل ڈڈیال میںمنگلا ڈیم کنارے نعش پولیس نے برآمد کی اور اسے خادم ویلفیئر ٹرسٹ نامی ایک این جی او کے سپردکیا گیا ہے. مذکورہ این جی او نعش کو کفن پہنانے اور تابوت میںڈالے کی ذمہ داریاںپوری کرے گی. جبکہ شارف کمال کے اہل خانہ کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے. جو نعش کو وصول کرنے کےلئے ڈڈیال روانہ ہو چکے ہیں.
پچپن سالہ شارف کمال آرمی سے ریٹائرڈ تھا جبکہ جامعہ پونچھ میںسکیورٹی گارڈ کے فرائض سرانجام دے رہا تھا. اس نے جمعہ کے روز شام سات بجے کے قریب آزاد پتن پل سے نامعلوم وجوہات کی بناءپر چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی. تاہم اسکی نعش کی تلاش گزشتہ چھ روز سے جاری تھی، جو چھ ایام کے بعد ڈڈیال سے برآمد ہوئی.
شارف کمال کی آخری رسومات اسکی نعش راولاکوٹ پہنچنے کے فوری بعد ادا کی جائیں گی.
مزید پڑھیں:
آزاد پتن: دریائے جہلم میںچھلانگ لگانیوالے سکیورٹی گارڈ کی نعش تاحال نہ مل سکی












20 تبصرے “جامعہ پونچھ کے سکیورٹی گارڈ شارف کمال کی نعش منگلا ڈیم ڈڈیال سے برآمد”