پاکستان کے زیر انتظام جموںکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ 102نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے ایک کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک کا میرپور سے ہے ۔
پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب تک3055 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے2977 کے رزلٹ آچکے ہیں اور88افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے68افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ19مریض زیر علاج ہیں اور ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 09،ڈی ایچ کیو باغ سے 02،ٹی ایچ کیوسدھنوتی سے 08مریض،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 06،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے03 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے19مریضوں میں سے6ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 01 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ،01ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور، 01ڈی ایچ کیو بھمبر،10 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 2889افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور78افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستانی زیر انتظام کشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے ۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔












20 تبصرے “پاکستانی کشمیر: مزید 2 افراد کورونا مثبت، کل تعداد102 ہو گئی، ایک ہلاکت”