پاکستانی کشمیر: کورونا وائرس کے 7 نئے کیسز کی تشخیص، کل تعداد 86 ہو گئی

پاکستان کے زیر انتظام جموں‌کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران07افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔112نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب تک2780 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے2668 کے رزلٹ آچکے ہیں اور86افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے62افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچار ج کر دیا گیا ہے جبکہ24مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 06،ڈی ایچ کیو باغ سے 02،ٹی ایچ کیوسدھنوتی سے 08مریض،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 04،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے03 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے24مریضوں میں سے6ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 01 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ،02ڈی ایچ کیو ہسپتال سدھنوتی، 01ڈی ایچ کیو بھمبر،14 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2613افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور78افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔

آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔