پاکستان کے زیر انتظام جموںکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے02 مریض سامنے آئے ہیں جن کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔47نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔
پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب تک2518 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے2440 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 78افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے58افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچار ج کر دیا گیا ہے جبکہ 20مریض زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 06،ڈی ایچ کیو باغ سے 01،ٹی ایچ کیوسدھنوتی سے 05مریض،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 04،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے03 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے20مریضوں میں سے6ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 02 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ،05ڈی ایچ کیو ہسپتال سدھنوتی، 01ڈی ایچ کیو بھمبر،06 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآبادمیں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2359افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور78افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔
نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستانی زیر انتظام کشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔












17 تبصرے “پاکستانی کشمیر: کورونا وائرس کے 2 نئے کیسز کی تشخیص، تعداد 78 ہوگئی”