پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران5نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے تین کا تعلق کوٹلی، 01کا تعلق باغ اور ایک کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔
110نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ آزادکشمیر میں اب تک 2391 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے2306 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 76افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے56صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 06،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے03 اور ٹی ایچ کیوسدھنوتی سے 05مریض,آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 03مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
کرونا کے23مریضوں میں سے 05ڈی ایچ کیو ہسپتال سدھنوتی،05 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد، 03 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ جبکہ9ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی اور01 ڈی ایچ کیو بھمبر میں زیر علاج ہیں۔جبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے02 مریض ڈسچارج کر دیے گئے ہیں جبکہ 01ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2227افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور85افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر میں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔












Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.
Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://www.binance.com/register?ref=IXBIAFVY