راولاکوٹ کے نواحی گاؤں چپھڑابن میں‌تصادم، 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

راولاکوٹ کے نواحی گاؤں چپھڑابن میں‌جھگڑے اور مارپیٹ کے ایک واقعہ کا مقدمہ ماڈل پولیس سٹیشن راولاکوٹ میں درج کر لیا گیا ہے.

درج کی گئی ایف آئی آر نمبر 227/20 کے مطابق مدعی عثمان جنت ولد جنت حسین قوم سدھن سکن چپھڑا بن نے درخواست دی ہے کہ وہ اپنے چچا زاد بھائی کے ہمراہ راولاکوٹ شہر میں‌دوا لینے جا رہے تھے کہ راستے میں ماجد یاسین، احمد زاہد اور دیگر چند لڑکوں‌ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، راولاکوٹ سے واپسی پر سعد حبیب، عثمان ولد یاسین، ماجد ولد یاسین، احمد ولد زاہد نے انہیں اور انکے ساتھ عبدالقدوس کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا، درخواست گزار کا کہناتھا کہ انکی کوئی ذاتی دشمنی نہیں‌تھی، بلاوجہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے.

پولیس نے درخواست گزار اور ساتھی کا میڈیکل کروانے کے بعد مقدمہ زیر دفعات 337F/34, 341/337Aاے پی سی ایف آئی آر درج کر لی ہے. تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں‌ہوا ہے.