پاکستان کے زیر اتنظام جموںکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چار افرا د میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ142نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔
محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوٹلی میں 3اوربھمبر میں مزید ایک شخص میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔
پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر میں اب تک 2227 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے2156 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 71افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 44صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے12،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 01،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے01 اور ٹی ایچ کیو پلندری سے 03مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے 27مریضوں میں سے 07ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری،07 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،2تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور اور 02 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ جبکہ8ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی اور ایک ڈی ایچ کیو بھمبر میں زیر علاج ہیںجبکہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے تین مریض بھی ڈی ایچ کیوہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق2085افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور71افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔
رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔
ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔












I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article. https://accounts.binance.info/en-ZA/register-person?ref=B4EPR6J0