بھارت کے زیر انتظام جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور ہندواڑہ میں دو الگ الگ واقعات میں 4کشمیری نوجوان ہلاک ہو گئے۔ہفتے کی سہہ پہر ہندواڑہ کے علاقے چنج ملہ میں جاری جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔ جن کی لاشیں تاحال بازیاب نہیں ہوسکیں۔
خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائرکے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ کے گاوں چنجملہ میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اس سے قبل پلوامہ میں ہفتہ کی صبح عسکریت پسندوں اور قابض بھارتی فوج کے مابین مسلح جھڑپ ہوئی۔جس میں بھارتی فوج نے 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ساؤتھ ایشین وائر کے ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے عسکریت پسند ابو منہاس اور رشید خان جیش محمد سے تعلق رکھتے ہیں۔
بھارتی فوج نے اس سے قبل علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیااور،شمالی کشمیرکے ہندواڑہ علاقے میں وسیع جنگلات کو قابض فوج نے اپنے محاصرے میں لے عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کردی۔
جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے ڈانگر پورہ گاوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا اور عسکریت پسندوں نے فوج پر جوابی گولیاں چلائیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوج کو شبہ ہے کہ علاقے میں ایک سرکرہ کمانڈر سمیت تین عسکریت پسند پناہ لئے ہوئے ہیں۔علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ۔ اور تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔علاقے میں نوجوانوں نے بھارتی فورسز پر پتھراو بھی کیا۔
اس مقام کے قریب نوجوانوں اور سرکاری افواج کے مابین زبردست جھڑپیں ہوئیں، مبینہ طور پر 30نوجوانوں کو پیلٹ سے زخم آئے ۔فورسز نے علاقے میں ایک مکان کو بھی بارودی مواد سے تباہ کردیا۔جس کے بعد عسکریت پسندوں نے دوسرے مکان میں پناہ لی لیکن اسے بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔کل 3 مکانات کو فورسز نے تباہ کردیا۔
شمالی کشمیر کے راجواڑ ہندوارہ جنگلات علاقے کو فوج نے گھیرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔خدشہ ہے کہ راجواڑ جنگلات میں مجاہدین چھپے ہوئے ہیں بھارتی فوج کے 21آرآر نے بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔
بھارتی فوجیوں نے بیج بہاڑہ، کپواڑہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ کٹھوعہ، سامبا، کشتواڑ، ڈوڈہ، راجواری ااور پونچھ کے اضلاع میں بھی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی زیر انتظام جموںکشمیر میں اپریل 2020میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں32کشمیریوں کو ہلاک کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اپریل 2020میں پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ میں مختلف 15آپریشنز میں32نوجوان عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ جبکہ مختلف واقعات میں 4شہری بھی ہلاک ہوئے۔
بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں رواں سال 2020میں38واقعات میں75کشمیریوں کو ہلاک کر دیا گیا۔جن میں جنوری میں 22،فروری میں 11، مارچ میں 8، اپریل میں 32 اور مئی میں 2کشمیریوں کو ہلاک کیا گیا۔جبکہ 17سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق رواں سال اسلحہ برآمدگی کے 45واقعات ریکارڈ کئے گئے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس سال دھماکوں کے 11واقعات میں11شہریوں اور ایک سیکورٹی اہلکار کی اموات ہوئیں جبکہ 6سیکورٹی اہلکارزخمی ہوئے۔سال 2020میں 50مختلف واقعات میں 101افراد کو گرفتار کیا گیا۔












16 تبصرے “بھارتی کشمیر: ہندواڑہ اور پلوامہ میںجھڑپیں، 4 ہلاک، 30 سے زائد زخمی”