پاکستان کے زیر انتظام جموںکشمیر کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے کرونا کے پھیلاﺅ سے پیدا شدہ حالات کے تناظر میں نافذ شدہ ہیلتھ ایمرجنسی لاک ڈاﺅن کے دوران سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے لیے SOP جاری کر دیا ہے۔
SOP کے مطابق نوٹیفکیشن میں درج صرف لازمی سروسز(Essential Services)کے محکمہ جات کی گاڑیاں استعمال کی جا سکیں گی جبکہ باقی سرکاری گاڑیوں کے استعمال کی اجازت نہیں ہو گی۔SOP کے مطابق جملہ سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اپنے محکمہ کے آفیسران کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کے استعمال کو دفتر سے گھر اور گھر سے دفتر تک محدود کر نے کے پابند ہوں گے تاہم انتہائی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر اگر میونسپلٹی/ضلعی حدود سے باہر گاڑی لے جانا مقصود ہو تو آفیسران متعلقہ انتظامی سیکرٹری سے پیشگی منظوری حاصل کرتے ہوئے ڈیوٹی سلپ ہمراہ رکھنے کے پابند ہو ںگے۔
SOP کے مطا بق صرف Essential Services قرار دیے گئے محکمہ جات کے آفیسران سرکاری گاڑی ڈیوٹی کی انجام دہی کے سلسلہ میں گھر تا دفتر اور دفتر تا گھر استعمال کرنے پابند ہوں گے۔ دوران ڈیوٹی ڈرائیور کے پاس سروس کارڈ کا ہونا لازمی ہو گا۔ بدوں سرکاری ڈرائیور گاڑی تصرف میں نہ لائی جائے گی۔ تاہم ناگزیر صورت میں ایسے آفیسران جوLTV لائسنس کے حامل ہوں ، بلدیہ حدود میں خود گاڑی ڈرائیو کرنے کے بھی مجاز ہوں گے۔ بعد از ڈیوٹی سرکاری گاڑیاں پارک کر دی جائیں گی اور کسی ناگزیر ضرورت کے بغیر استعمال نہیں کی جائیں گے۔
مجازآفیسر اپنے محکمہ کی ڈیوٹی پر مامور گاڑیوں کو ڈیوٹی سلپ جاری کریں گے۔ میونسپل کارپوریشن یا دیگر محکمہ جات کی گاڑیاں جو لوڈنگ مقاصد کےلئے استعمال میں لائی جاتی ہیں ان کی مامورگی کی ڈیوٹی سلپ متعلقہ محکمہ جاری کرے گا۔ ڈیوٹی پر آنے والے آفیسران ، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں سے تعاون کرتے ہوئے دریافت کرنے پر انہیں اپنے شناختی کارڈ/ سروس کارڈ دکھا کر تعارف کروائیںگے۔کوئی بھی سرکاری گاڑی بدوں منظوری مجاز اتھارٹی (سیکرٹری محکمہ) میونسپل حدود سے باہر لے جانے پر پابندی ہو گی۔
تاہم انتہائی ناگزیر ضرورت کے پیش نظر متعلقہ سیکرٹری کی منظوری کے بعد اجازت ہو گی ۔لاک ڈاﺅن کے دوران سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ پر دوبارہ سرکلر جاری کیا گیا ہے۔












16 تبصرے “پاکستانی کشمیر: لازمی سروسز کے علاوہ سرکاری گاڑیوںکے استعمال پر پابندی عائد”