پاکستانی کشمیر: کوٹلی میں‌8 اور باغ میں مزید ایک کورونا وائرس کیس کی تصدیق

پاکسان کے زیر انتظام جموں‌کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 9مزید افراد میں کرونا وائر س کی تصدیق ہوئی جبکہ21نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ضلع کوٹلی میں 8جبکہ ضلع باغ میں مزید ایک فرد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

اس طرح اب پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد68ہو گئی ہے جن میں سے 35صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ33مختلف آئسولیشن ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق اب تک 1713 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے1608 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 68افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے 35صحت یاب ہو چکے ہیں،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے04،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 15، ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 01،جبکہ نیوسٹی ہسپتال میرپور سے 12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپور سے01 اور ٹی ایچ کیو پلندری سے 02مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

کرونا کے 33مریضوں میں سے 08 سی ایم ایچ راولاکوٹ، 07ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری،06 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد،2تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور اور 02 ڈی ایچ کیو ہسپتال باغ جبکہ8ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹلی میں زیر علاج ہیں۔

1540افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور105افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 61قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔