بھارتی فوج کی کارروائی: کولگام میں7کشمیری نوجوان ہلاک، دھماکے میں‌7 زخمی

بھارتی زیر انتظام کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فورسز نے 7نوجوانوں کو شہید کر دیا۔تباہ شدہ مکان کا ملبہ ہٹانے کے دوران دھماکے سے چھ بچوں‌سمیت سات افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں.

ایک پولیس اہلکار نے خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کوبتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کے ایک گروپ نے صبح کی فائرنگ کے دوران فورسز کے ہاتھوں تباہ شدہ گھرسے ملبے کو زمین سے صاف کرنے کو کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فورا بعد ، زخمیوں کو علاج کے لئے پی ایچ سی قاضی گنڈ ہسپتال لایا گیا۔ وہاں سے ، ان میں سے دو کو جدید علاج کے لئے جی ایم ایچ ڈورو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے قاضی گنڈ میں لاور منڈرا کے قریب سیکیورٹی فورسز نے پیر کو صبح 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز نے علاقے کو محاصرے میںلے کر تلاشی کاروائی شروع کی ۔

بھارتی فوجیوں نے تازہ کارروائی کے دوران اتوار کی رات ضلع کولگام کے علاقے گدر پرانہل میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ پانچ روز کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق ضلع کے گدر پرانہل علاقہ میں واقع سرکاری ہائی اسکول میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ان نوجوانوں کو شہید کیا۔ایک فوجی میجر پٹیل کے کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ایک سرکاری ہائی اسکول میں چھپے ہونے کی اطلاع پر فورسز نے تلاشی کاروائی شروع کی۔

اس دوران پولیس کے سربراہ نے سماجی رابطے پر اس سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے لکھا کہ عسکریت پسند ایک مقامی پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کے سلسلے میں آئے تھے۔ایس ایس پی کولگام گریندر پال سنگھ کے مطابق ایک لاش برآمد کی گئی ہے.
علاقے شوز کے رہنے والے لوگوں نے کہا ہے کہ مقامی نوجوان عاقب احمد جو کل شام گھر سے لاپتہ ہے اور تفصیلات کے مطابق وہ اسی علاقے میں رشتہ دار کے گھر گیا تھا۔ خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص عام شہری ہے۔

حکام نے بتایا کہ سرکاری فورسز نے پیر کو جموں – پٹھان کوٹ ہائی وے اور جموں و کشمیر کے ہیرا نگر سیکٹر میں واقع مضافاتی علاقوں کے ساتھ مشکوک حرکت کے بارے میں انٹلیجنس اطلاعات پر سرچ آپریشن شروع کیا۔

ایس ایس پی ، کٹھوعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر ، شیلندر کمار نے کہا ، “ہم تلاشیاں کرتے رہتے ہیں۔

ڈانگر پورہ امام صاحب شوپیان نامی گائوں کو 44آر آر، 178سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے اتوار کی شب دیر رات 9بجے محاصرے میں لے کر تلاشی کی کاروائی شروع کی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں 3 ، جمعہ کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کھار پورہ آرنی میں2 جبکہ بدھ کے روز ضلع شوپیاں کے علاقے ملہورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوںکے دوران4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے تھے۔

علاوہ ازیں بھارتی پنجاب پولیس نے امرتسر میں حزب المجاہدین کے ایک کارکن کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ،ڈائریکٹر جنرل پولیس پنجاب دنکار گپتانے جاری بیان میں دعوی کیا کہ جنوبی کشمیر کے نوگام علاقے سے تعلق رکھنے والے ہلا ل احمد وگے نامی نوجوان کے قبضے سے 29 لاکھ روپے بھارتی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے دعوی کیا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حزب المجاہدین کے آپریشنل چیف ریاض احمد نائیکو نے ہلال احمد کو میٹرو مارٹ امرتسر میںایک ٹرک کے اندر ایک نامعلوم شخصں سے پیسے وصول کرنے کیلئے بھیجا تھا۔