پاکستانی کشمیر: گزشتہ چوبیس گھنٹوں‌میں‌کوئی نیا کیس سامنے نہیں‌آیا، 14 افراد ڈسچارج

پاکستان کے زیرانتظام جموں‌کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جبکہ مزید14افراد کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز میں کل1135 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے1061 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 46افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے9صحت یاب ہو چکے ہیں.

ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے ایک،ڈی ایچ کیو بھمبر سے پانچ جبکہ ڈی ایچ کیو میرپور سے تین مریض صحت یاب ہوئے ۔ کرونا کے 37مریضوں میں سے 09افراد نیوسٹی ہسپتال میرپور، 10ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر،01ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 08 سی ایم ایچ راولاکوٹ، 07پلندری اور01 آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباداور1تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈڈیال میرپور میں زیر رعلاج ہیں۔

1015افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور74افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 60قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔یورالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے ۔