عباسپور کا رہائشی کورونا وائرس سے ہلاک، پوری یونین کونسل سیل کر دی گئی

پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل عباسپور کی ایک یونین کونسل کو اس وقت مکمل سیل کر دیا گیا جب اس یونین کونسل کے ایک گاؤں کا رہائشی مریض لاہور میں‌کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا.

افراسیاب ولد محمد عالم جو عباسپور کی یونین کونسل کھلی درمن کے گاؤں نمجرسے تعلق رکھتا تھا منگل کے روز میو ہسپتال لاہورمیں‌کورونا وائرس کی وجہ سے دم توڑ گیا. افراسیاب مستقل بنیادوں‌پر لاہور ہی میں‌رہائش پذیر تھا. لیکن انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ اس نے سولہ مارچ کو اپنے آبائی گاؤں نمجر میں‌ایک نماز جنازہ میں‌شرکت کی تھی اور اس کے بعد بے شمار لوگوں‌سے ہاتھ بھی ملایا تھا، تاہم اس کے بعد وہ لاہور چلا گیا تھا جہاں‌چند روز علیل رہنے کے بعد اسکا انتقال ہو گیا.

ایس ڈی ایم عباسپور نے افراسیاب کی میت کو عباسپور لانے سے انکے ورثاء کو روک دیا. ان کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص نے تیرہ مارچ کو اپنے گاوں آکر اپنے ایک عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بہت سارے لوگوں سے ہاتھ بھی ملانے کی اطلاعات ہیں۔ وہ تین دن تک اپنے آبائی گاؤں میں رہا تھا۔ان مصدقہ اطلاعات اور افراسیاب کی موت کے بعد عباسپور کی یونین کونسل کھلی درمن کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے اور اب تمام افراد کی سکرینگ کی جائے گی۔