بھارتی فوج نے بھارتی زیر انتظام جموںکشمیر کے ضلع پونچھ کی حدود سے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے رہائشی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے. ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان ذہنی طور پر معذور ہے، ضلع کوٹلی کے علاقہ نکیال کا رہائشی ہے. یہ علاقہ کنٹرول لائن پر واقع ہے. یہی وجہ ہے کہ نوجوان غلطی سے کنٹرول لائن پر کر گیا تھا.
خبر رساںادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی زیر انتظام جموںکشمیر کے ایک اعلیٰپولیس افسر نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالاکوٹ (بھارتی زیر انتظام جموںکشمیر) کے کنٹرول لائن پر واقعہ علاقے سے اتوار کی رات گئے ایک نوجوان کو حراست میںلیا گیا ہے جو کنٹرول لائن کراس کر کے دوسری طرف آگیا تھا.
پولیس افسر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق نوجوان کا نام فرہاد علی ولد چوہدری نثار علی ہے اور وہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاؤںنکیال کا رہائشی ہے. مذکورہ افسر کے مطابق نوجوان اس وقت بھارتی فوج کی حراست میںہے.












Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good. https://accounts.binance.com/vi/register?ref=MFN0EVO1