عائشہ فاروقی دفتر خارجہ پاکستان کی نئی ترجمان مقرر

پاکستان کے دفتر خارجہ کی نئی ترجمان کے طور پر عائشہ فاروقی کی تقرری کا اعلان کر دیا گیا ہے.

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان کی قونصل جنرل کی حیثیت سے تعینات محترمہ عائشہ فاروقی اس سے قبل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفارت خانہ پاکستان میں چارج ڈی افئیر کے طور پر بھی طویل عرصہ اپنی خدمات سراانجام دے چکی ہیں۔ اس وقت سیکرٹری خارجہ کے طور پر فرائض ادا کرنے والے سہیل محمود بھی بھارت میں ہائی کمشنر کے فراض ادا کرنے سے قبل ترکی میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اس طرح پاکستان کی وزارتِ خارجہ ترکی میں سفارت کار کے طور پر فرائض ادا کرنے والی شخصیات کے ہاتھوں میں ہے یوں کہا جاسکتا ہے ترکی میں پوسٹنگ پاکستانی سفارتکاروں کے لیے خوش قسمتی باعث ہوتی ہے اور ان کے لیے مزید ترقیوں اورشہرت حاصل کرنے کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

جمعرات کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عائشہ فاروقی کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک دفتر خارجہ کی ترجمان کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک دوسرے افسر ڈائریکٹر جنرل سجاد احمد سحر کا این ایم سی (نیشنل مینجمنٹ کورس) سے تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ممبر ڈائریکٹرنگ اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈاکٹر محمد فیصل ترجمان دفتر خارجہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

عائشہ فاروقی سفارتکاری کے میدان میں لگ بھگ 20 برس کا تجربہ رکھتی ہیں اور جلد نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گی

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستان کی قونصل جنرل کی حیثیت سے تعینات محترمہ عائشہ فاروقی کی ایک کتاب کی رونمائی حال ہی میں شہر ڈیلاس میں ہوئی۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنی زندگی کے تجربات کو قلمبند کیا ہے۔’’میوزنگز آف اے نومیڈ‘‘ یعنی ’’ ایک خانہ بدوش کا عالم محویت‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی اس کتاب کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزارت کے ترجمان اور ڈی جی جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستان کا سفیر بنا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: