بھارت: محکمہ اطلاعات کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے مظاہرین کےساتھ اظہار یکجہتی

بھارتی حکومت کے سرکاری محکمہ اطلاعات کے ملازمین بھی سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے دہلی یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ پریس انفارمیشن بیورو نے اس کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ کئے گئے ذاتی ٹوئٹ پر ناراضگی ظاہر کی، جس میں دہلی پولیس کے ساتھ تصادم میں ملوث مظاہرین سے اظہاریگانگت کیاگیاتھا۔

مذکورہ ٹوئٹ جو مبینہ طور پر سے پی آئی بی کی سوشل میڈیاٹیم کے ایک رکن نے کیاتھا جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق طالب علم بھی ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ٹوئٹ میں مذکورہ رکن نے کہاکہ جامعہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا ہے جس کی میں توقع کررہاتھا۔

میں اپنے ساتھی طلبہ کو خون بہنے نہیں دے سکتا، ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کا جو استعمال کیاگیاتھا وہ کچھ اس طرح تھا کہ طلبہ کے خلاف تشدد روکیں۔اس کے ایک گھنٹہ بعد پی آئی بی نے اپنے ہینڈل سے ٹوئٹ کیاکہ اس کے ایک سوشل میڈیا ٹیم کے رکن نے اس معاملے پر اپنی نجی رائے پوسٹ کی ہے۔

پریس انفارمیشن بیورو بھارت کی مرکزی حکومت کا محکمہ ہے جو وزرات انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کے تحت کام کرتا ہے اور اس کہ ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے فیصلے اور میڈیا پالیسیوں کو اجاگر کرنے کاکام کرے۔