راجیہ سبھا میں رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو کے تحریری جواب میں ، وزیر مملکت برائے دفاع شریپڈ نائک نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کہ جموں و کشمیر خطے میں گذشتہ تین ماہ یعنی اگست سے اکتوبر تک لائن آف کنٹرول( ایل او سی) کے ساتھ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 950 واقعات ہوئے ہیں
خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا مناسب جواب دیا۔
وزیر نے مزید کہا کہ سیز فائر اور دراندازی کی تمام خلاف ورزیوں کو ہاٹ لائنز ، فلیگ میٹنگز ، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ملٹری آپریشن سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین سفارتی چینلز کے ذریعے مناسب سطح پر پاکستانی حکام کے ساتھ ان کے علم میں لایاگیا ہے۔












21 تبصرے “بھارت کا پاکستان پر گزشتہ تین ماہ میں950 مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام”