بھارتی اداروں نے مزید دو کشمیریوں‌کی جائیدادیں‌ضبط کر لیں

بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کشمیری عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے مزید دو حریت رہنماؤں کی جائیداد ضبط کرلی۔

ضلع بانڈی پورہ میں بدھ کوشام دیر گئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کئے گئے دو حریت پسندوں کی جائیداد کو ضبط کرلیا۔

خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ای ڈی نے بانڈی پورہ کے اجس میں گرفتار شدہ حریت پسند قائد طالب حسین لالی کی جائیداد کو ضبط کیا۔طالب حسین لالی کو 2012 میں ایک کاروائی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی طرح کی ایک اور کاروائی کے دوران ای ڈی نے بانڈی پورہ کے پاپچھن علاقے میں حریت پسند لیڈرمحمد شفیع شاہ المعروف ڈاکٹر کی جائیداد کو بھی ضبط کیا۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ڈاکٹر کو دوہزار گیارہ میں گرفتار کیا تھا اور تب سے وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔