بھارتی زیر انتظام جموںکشمیر کی انتظامیہ نے لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرومو کی سربراہی میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور بی جے پی کے سینئر رہنما نرمل سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔جو کالعدم جموں و کشمیر آئین کی دفعات کے تحت اس عہدے پر مقرر ہوئے تھے۔
متعدد سیاسی جماعتوں خصوصا جموں کی نیشنل پینتھرس پارٹی (این پی پی)نے اسمبلی تحلیل ، آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور سابقہ ریاست کو دو مرکز علاقوں میں تقسیم کرنے کے باوجود سنگھ کے اپنے عہدے پر برقرار رہنے پر سوال اٹھائے تھے۔
خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق 13 نومبر کو ، این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے اسپیکر کے عہدے پر سنگھ کے تسلسل کو “آئین اور مروجہ قوانین کی توہین” قرار دیاتھا۔
سنگھ کو پی ڈی پی – بی جے پی حکومت کے خاتمے اور 20 جون ، 2018 کو گورنر راج نافذ کرنے سے ایک ماہ قبل ، 10 مئی ، 2018 کو سابق جموں و کشمیر ریاست کے قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
سنگھ کو جموں وکشمیر کے آئین کے سیکشن 57 کے تحت سابق ریاست جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔












28 تبصرے “بی جے پی رہنما نرمل سنگھ جموںکشمیر اسمبلی کے سپیکر کے عہدے سے ہٹا دیئے گئے”