جموں‌سرینگر قومی شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کےلئے بند ہو گئی

بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کے سرمائی اور گرمائی دارالحکومت کو ملانے والی قومی شاہراہ جموں‌سرینگر روڈ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کےلئے بند ہو گئی ہے. سیکڑوں گاڑیاں اور مال بردار ٹرک پھنس کر رہے گئے ہیں.

ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن سریش کمار نے بتایا کہ پولیس اور انتطامیہ شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

جمو ں سرینگر قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال کے درمیان بھاری پسیاں اور چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حرکت دوبارہ بند ہو گئی جس کی وجہ سینکڑوں گاڑیاں درماند ہوگئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق رامبن اور بانہال میں بارش کی وجہ سے گزشتہ رات شاہراہ رامبن کے نزریک ڈیگڈول کے مقام پر چٹانیں کھسک آنے سے شاہراہ مکمل طور بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف سینکڑوں مال بردار اور مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئیں ہیں۔

ڈپٹی ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے رامبن سریش کمار نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ پولیس اور انتطامیہ شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔

ادھر مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ قومی شاہراہ کو چار گلیاروں میں تبدیل کرنے ولی تعمیراتی کمپنیاں غیر قانونی طور سے کٹائی کر کے مسافروں کے لیے پریشانیاں کھڑی کر رہے ہیں۔