جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ”فریڈم مارچ“: قافلے بھمبر، میرپور، کوٹلی سے روانہ، جگہ جگہ والہانہ استقبال، لوگ سڑکوں پر

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ”فریڈم مارچ“ کا آغاز ہو گیا ہے، قافلے بھمبر، میرپور اور کوٹلی سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں، مختلف نواحی بازاروں اور دیہی علاقہ جات میں فریڈم مارچ کے قافلوں کے استقبال کیلئے لوگ سڑکوں پر کھڑے ہیں۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام ”فریڈم مارچ“ بھمبر سے سرینگر تک کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ”سیز فائر لائن توڑ تو بکھری ریاست جوڑ دو“ کے بینرز تلے یہ احتجاج مارچ غیر ملکی افواج کے جموں کشمیر سے انخلاء، کشمیریوں کو حق خودارادیت کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے گرد منعقد کیا جا رہا ہے۔

JKLF Azad March Started

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا لائن آف کنٹرول توڑنے کے لیے آزادی مارچ مظفرآباد کی جانب رواں دواں ہے۔ آزادی پسند جماعت جے کے ایل ایف نے آج یعنی 4 اکتوبر کو اس مارچ کے آغاز کا اعلان کر رکھا تھا

Posted by Farhan Khan Speaks on Friday, October 4, 2019

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان رفیق ڈارنے مارچ کا شیڈول دیتے ہوئے اعلان کر رکھا ہے کہ بھمبر سے شروع ہوتے ہوئے یہ مارچ مختلف اضلاع سے گزرتے ہوئے چار اکتوبر ہی کی شام پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچے گا۔ مظفرآباد میں شہریوں، تاجروں اور سول سوسائٹی نے مارچ کے شرکاء کا بھرپوراستقبال کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، چار اکتوبر کو رات مظفرآباد قیام کے بعد پانچ اکتوبر کی صبح شرکاء مارچ مظفرآباد سے پیدل چکوٹھی سیز فائر لائن کی جانب گامزن ہوگا اور منزل سرینگر کو متعین کر رکھا گیا ہے۔

JKLF press conference in Muzaffarabad.Details plan for Fredom March. 1st of October.#JKTV the voice of the voiceless.

Posted by Jammu Kashmir TV on Thursday, October 3, 2019

انکا کہنا تھا کہ رابطہ مہم ہم نے نہ صرف پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بلکہ عالمی سطح پر کی جس کے دوران ہزاروں لوگوں نے دستخط کر کے سرینگر تک مارچ میں حصہ لینے کا باقاعدہ اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری طرف ذونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی کی قیادت میں بھمبر اور میرپور سے آنے والے قافلے کوٹلی جمع ہو کر وہاں سے راولاکوٹ کی جانب روانہ ہونگے، آج شام کو ہی راولاکوٹ سے مظفرآباد روانگی کا پروگرام شیڈول کیا گیا ہے۔

ہجیرہ سمیت دیگر تحصیل ہیڈکوارٹرز اور نواحی بازاروں میں لبریشن فرنٹ کے کارکنان اور مقامی شہری شرکاء مارچ کے استقبال کیلئے سڑکوں پر جمع ہیں۔ جبکہ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پرسوار راولاکوٹ کی طرف رواں دواں ہیں۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ”فریڈم مارچ“: قافلے بھمبر، میرپور، کوٹلی سے روانہ، جگہ جگہ والہانہ استقبال، لوگ سڑکوں پر” ایک تبصرہ

Leave a Reply

%d bloggers like this: