مردہ انسانوں‌کا گوشت کھانے والوں کی کہانی پر مبنی فلم کی نمائش پر پابندی عائد

اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی آنے والی فلم ’دُرج‘ کی پاکستان بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

حقیقی کہانی پر مبنی فلم ’ دُرج ‘ میں شمعون عباسی نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں بلکہ وہ ہدایت کار کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ فلم رواں ماہ خلیجی ممالک سمیت امریکا، برطانیہ، کنیڈا، ناروے اور ڈنمارک میں ریلیز ہو رہی ہے اور رواں ماہ ہی پاکستان بھر میں 18 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی تھی۔
https://youtu.be/qY4DF21KkQo
سنسر بورڈ کی جانب سے فلم کی پاکستان بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن اب تک فلم پر پابندی کی وجوہات کے لیے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ فلم کی کہانی پاکستان میں ہونے والے ہولناک واقعے پر مبنی ہے جس میں دو بھائی مردہ انسانوں کا گوشت کھانے کے الزام میں پکڑے گئے تھے۔ فلم میں شمعون عباسی اور شیری شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔