ترجمان محکمہ داخلہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے ایک پریس ریلیز میںشہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقہ جات میں دشمن کی طرف سے سویلین آبادی بالخصوص بچوں کی جانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کھلونا نما بم، مارٹر شیل اور توپ کے گولے پھینکے جا رہے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے قریب آبادیوں کو اگر ایسی کوئی چیز نظر آئے تو اسے ہر گز ہاتھ نہ لگائیں اور قریبی پولیس سٹیشن ،معززین علاقہ، شہری دفاع کے کسی افسر یا ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ممبران کو مطلع کریں۔ کیونکہ یہ دھماکہ خیز مواد جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے مقامات پر فوری پہرہ دارءکا انتظام کیا جاہے تاکہ بچوں کو ایسی چیز سے محفوظ رکھا جاسکے جبکہ مساجد اور مقامی زرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہی مہم بھی چلائی جاہے۔
لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع جامع مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات اور دیگر ذرائع سے اعلانات کروائے جائیں کہ آئی ای ڈی (دھماکہ خیز مواد )کی موجودگی کی اطلاع دینے والے شخص کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔جبکہ IEDنصب کرنے والے یا کسی بھی ملک دشمن سرگرمی میں ملوث مشتبہ شخص کی شناخت اور اطلاع دینے پر 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔
پریس ریلیز میںکہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ آبادی والے علاقوں میں کھلونا بم،مارٹر شیل اور گولے پھینکے جا رہے ہیں۔ جب کوئی شخص انکو اٹھا تا ہے تو یہ پھٹ جاتے ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا احتمال ہے۔محکمہ داخلہ نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہریوں کو اس سے محفوظ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔












8 تبصرے “پاکستانی کشمیر میںبھارتی دھماکہ خیزمواد کے خطرات، اطلاع دینے والے کےلئے پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان”