متاثرین لیسوا کی بحالی کے لیے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر مطہر نیاز رانانے اتوار کے روز لیسوا کے مقام پر اعلیٰ سطح اجلاس طلب کر لیا۔
سانحہ لیسوا کے متاثرین کی بحالی کی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹر ی نے متعلقہ سیکرٹریز کا اجلاس لیسوا کے مقام پر آئیندہ اتوار کے روز طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری مالیات، سیکرٹری برقیات، سیکرٹری مواصلات،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،سیکرٹری زکواۃ،سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری SDMA،سیکرٹری پی پی ایچ،سیکرٹری صحت عامہ،سیکرٹری جنگلات،کمشنر مظفرآبادڈویژن،ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم کے علاوہ دیگر سرکاری آفیسران شرکت کریں گے۔اجلاس میں غیر سرکاری تنظیموں مسلم ہینڈز،اسلامک ریلیف،آئی سی آر سی،ثمر فاؤنڈیشن،کورت میرپورکے علاوہ دیگر NGOsکے نمائیندے بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
وادی نیلم میں بادل پھٹنے کے بعد ’فلیش فلڈ‘ آنے سے 22 افراد لاپتہ
یاد رہے 14جولائی کی شب وادی نیلم کے گاؤں لیسوا میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں قیامت خیز تباہی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 19قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ 17لوگ شدیدزخمی ہوئے تھے اور 67رہائشی مکانات، 34دوکانات مکمل تباہ ہو گئی تھیں۔جبکہ 12مکانات جزوی متاثر ہوئے تھے۔اس کے علاوہ 03مساجد 01 پرائیویٹ سکول01بی ایج یو اور 12جندرگھراٹ بھی تباہ ہوئے ہیں۔
پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سانحہ کے فوراً بعد وزیر اعظم جو بیرون ملک دورہ ہیں ہیں بذریعہ ٹیلی فون فوری امدادی کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی جن کی ہدایت پر حکومت کے تمام متعلقہ اداروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ متاثرین کو وافر مقدار میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ کمبل،چٹائیاں اور ضرورت کا دیگر سامان فوری فراہم کیا گیا تاکہ متاثریں کے دکھ درد اور پریشانی میں کمی کی جاسکے۔چیف سیکرٹری کے دورہ کے دوران دی جانے والی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیسوا گاؤں تک سڑک کی بحالی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
وادی نیلم میں سیلاب کی تباہ کاری: عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟
تباہ شدہ بجلی کا نیٹ ورک 60سے 70فیصدبحال ہو چکا ہے باقی ایک دوروز میں مکمل بحال ہو جائے گا۔اسی طرح پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام تیزی سے کام جاری ہے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے ملازمین مسلسل موقع پر موجود رہ کر بحالی کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔آفت زدہ لیسوا میں بحالی کا کام تیز کرنے اور جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے چیف سیکرٹری نے آئیندہ اتوار کو اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ جلد ازجلد مفلوج زندگی کو معمول کے مطابق بحال کیا جاسکے۔












13 تبصرے “متاثرین لیسوا کی بحالی کےلئے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب، این جی اوز سے مدد طلب کر لی گئی”