پاکستان کے زیر انتظام جموںکشمیر کی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید ایڈوانس کے طور پر تنخواہوںاورپنشن کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین اور پنشنرز کو مئی کی تنخواہوںاور پنشنز کی ادائیگی 21 مئی کو کی جائیگی. جبکہ جن ملازمین نے کار، موٹرسائیکل یا ہاؤس بلڈنگ کےلئے قرضہ جات لے رکھے ہیںانکے قرضوںکی قسطیں بھی رواں ماہ نہیںکاٹی جائیںگی.
واضح رہے کہ اگر عمومی طور پر اگر عید الفطر مہینے کے آخری دو ہفتوںمیںہو رہی ہو تو پھر سرکاری ملازمین کو اگلے ماہ کی تنخواہ پیشگی ادا کر دی جاتی ہے تاکہ سرکاری ملازمین عید کی خوشیوںمیںشریک ہو سکیں. لیکن اگر پندرہ تاریخ سے قبل عید الفطر ہو رہی ہو تو پھر ایڈوانس تنخواہوںکی ادائیگی نہیںکی جاتی.
اس طرح سرکاری ملازمین کےلئے عید الفطر کا مہینے کے آخری دو ہفتے میںہونا اس لئے فائدہ مند ہوتا ہے کہ وہ عید کے موقع پرخوب شاپنگ کر سکتے ہیں، لیکن دوسری طرف انہیںاگلے ایک مہینے کا بجٹ ترتیب دینے میںمشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جبکہ اگر عید الفطر مہینے کے پہلے دو ہفتوںمیںہو رہی ہو تو ملازمین کو عید کی شاپنگ میںدشواریاں رہتی ہیںلیکن انکے آئندہ ماہ کے بجٹ کی ترتیب میںخلل نہیںآتا.
لیکن ملازمین کی خواہش ہوتی ہے کہ عید الفطر مہینے کے آخری ہفتوںمیںہی ہو تاکہ ایک ماہ کی تنخواہ ایڈوانس کی صورت میںانہیںمل سکے اوروہ عید کی خوشیوںمیںدل کھول کر خرچ کر سکیں.













19 تبصرے “پاکستانی کشمیر:ملازمین کو عید ایڈوانس تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری”