نیویارک ٹائمز: پریشان اور سہمے ہوئے پندرہ لاکھ کشمیری بچے اب بھی سکول سے باہر ہیں

رپورٹ: سمیر یاسر اور جیفری گیٹل مین (نیویارک ٹائمز)
ترجمہ‌: مجادلہ ٹیم

فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے گلیوں‌اور سڑکوں‌پر دعوؤں اور بیشتر اسکولوں کی بندش کے کی وجہ سے کشمیر میں کئی ماہ کے بحران کے دوران تعلیم کا کام روک دیا گیا ہے۔

روزانہ کشمیر کی پانچویں جماعت کی طالبہ ، عالیہ خان اپنے گھر سے باہر نکلتی ہے اورچنار کے لمبے درختوں کے نیچے گلی کی گندگی سے گزرتے ہوئے دیکھنے جاتی ہے کہ اسکے اسکول میں کیا ہو رہا ہے۔

اور ہر روز ، کچھ منٹ بعد ، وہ سر جھکائے مایوسی کے عالم میں‌واپس گھر چلی آتی ہے۔ اسے تقریبا تین ماہ ہوئے ہیں ، اور کسی کو معلوم نہیں ہے کہ اس کا اور اس جیسے بہت سے اور بچوں‌کا اسکول کب سے دوبارہ کھل پائے گا۔

“میں نے آپ کو بتایا ہے ، اسکول بند ہے ،’ ’اس کی والدہ روبینہ خان نے دوسرے دن عالیہ کو اندر چلتے ہوئے ڈانٹا۔ “روزانہ دیکھنے کیوں جاتی ہو؟”

بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیر کی خودمختاری کو کالعدم قرار دینے کے تیرہ ہفتوں بعد ، تعلیم اس بحران کے سب سے زیادہ ہلاکت خیز بحرانوں‌میں سے ایک ہے۔

کم از کم 15 لاکھ کشمیری طلباء اسکول سے باہر ہیں۔ عملی طور پر تمام نجی اسکول بند ہیں ، اور بیشتر سرکاری اسکول بھی بند ہیں۔ اس خوف کی ایک واضح علامت یہ ہے کہ ہندوستان کی حکومت نے متنازعہ علاقے کو بند کر دیا ہے اور علیحدگی پسندوں اور عسکریت پسندوں نے اس کے کنٹرول کو روکنے کے لئے حملے شروع کررکھے ہیں۔

ہندوستانی حکومت چاہتی ہے کہ طلباء واپس آجائیں ، اور کچھ کھلے اسکولوں میں اساتذہ ڈیوٹی پر حاضری دے رہے ہیں۔ لیکن ان کے طالب علم نہیں ہیں: حکام ان اسکولوں میں حاضری کا تخمینہ تقریبأ تین فیصد بتاتے ہیں۔

وادی کشمیر میں والدین کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسے وقت میں اپنے بچوں کو سکول بھیجنے سے گھبراتے ہیں کہ جب ہر جگہ فوج لگی ہے اور علیحدگی پسندوں‌اور عسکریت پسندوں‌کے حملوں‌کا خدشہ بھی ہر وقت موجود رہتا ہے۔ عسکریت پسند مطالبہ کررہے ہیں کہ عام شہری کام اور اسکول کا بائیکاٹ کریں ، اور انہوں نے ہندوستانی حکمرانی کو کمزور کرنے کے لئےاور اپنی مزاحمت پر زور دینے کے لئے متعدد افراد کو ہلاک کیا ہے۔

اس ہفتے ، عسکریت پسندوں نے تعمیراتی کارکنوں کو سڑک پر گھسیٹا اور انہیں گولی مار دی ، شاہدین نے بتایا کہ پانچ افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ کشمیر کی خودمختاری کو ختم کرنے کے بعد سے شہریوں پر یہ مہلک ترین حملہ تھا۔

ہندوستانی فوج یا عسکریت پسندوں کے تشدد سے پریشان ایک والد ثاقب مشتاق بھٹ سے جب یہ پوچھا گیا کہ ، “اگر اسکول یا بچوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا جائے تو کیا ہوگا؟” تو اس نے پریشانی کے عالم میں‌جواب دیا کہ “کیا ہوگا اگر احتجاج ہو اور ان کے چہروں پر چھروں سے گولی ماری جائے؟’۔