کشمیری وکلاء نے جموں و کشمیر انٹرنیشنل لائرز فورم تشکیل دے کر دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کی قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا۔
لائر فورم کا قیام گزشتہ روز یہاں راولپنڈی میں وکلاء کی ایک تقریب کے دوران عمل میں لایا گیا جس میں آزاد کشمیر و پاکستان سے کشمیری وکلاء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
لائر فورم کیلئے 30 رکنی کنوینگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا جس میں میرپور سے سینئر کشمیری وکلاء خالد رشید چوہدری ایڈووکیٹ، چوہدری محفوظ ایڈووکیٹ، میر خالد محمود ایڈووکیٹ، مرزا امین بیگ ایڈووکیٹ، احمد ہاشمی ایڈووکیٹ، کوٹلی سے اشفاق انجم ایڈووکیٹ، طارق مرزا ایڈووکیٹ، مرزا سعید ایڈووکیٹ، راجہ خورشید ایڈووکیٹ، مظفرآباد سے شاہد بہار ایڈووکیٹ، فیاض جنجوعہ ایڈووکیٹ، راولاکوٹ سے سردار شمشاد ایڈووکیٹ، سردار خاوید شریف ایڈووکیٹ، بیرسٹر عدنان نواز ایڈووکیٹ، سردار خالد محمود ایڈووکیٹ، پلندری سے سردار ظہیر ایڈووکیٹ، ارسلان نواز ایڈووکیٹ، باغ دھیرکوٹ سے راجہ امتیاز خان ایڈووکیٹ، ہجیرہ سے واجد علی ایڈووکیٹ، کراچی سے سالم سلام انصاری ایڈووکیٹ، سردار عارف ایڈووکیٹ، سردار نجیب ایڈووکیٹ، لاہور سے سردار انور ایڈووکیٹ، برطانیہ سے راجہ طاہر بوستان ایڈووکیٹ، بیرسٹر ابرار ایڈووکیٹ، کینیڈا سے سردار ولید بابر ایڈووکیٹ، بیرسٹر حمید بھاشانی ایڈووکیٹ، سپین سے یاسین ایڈووکیٹ، عاطف سیماب ایڈووکیٹ کو شامل کیا گیا ہے۔
اس موقع پر کمیٹی کے سینیر ممبران سردار شمشاد ایڈووکیٹ اور ِالد رشید چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ میں جموں و کشمیر لائرز فورم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی قانونی محاز پر جنگ، آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور آزاد کشمیر میں مثالی نظام کا قیام فورم کے مقاصد ہیں جنھیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ ممبران نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اس وقت تاریخ کے نازک دور سے گزر رہی ہے۔ بھارت نے گزشتہ 56 روز سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل کا روپ دھار چکی ہے لیکن افسوس کہ اقوام متحدہ اور دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی ظلم و ستم زبان بند کر رکھی ہے.












17 تبصرے “جموں کشمیر انٹرنیشنل لائرز فورم قائم، مسئلہ کشمیر کی قانونی جنگ لڑنےکا اعلان”