بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر انتطامیہ نے بزرگ علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے علاج کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔
خبر رساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انتظامیہ نے اسکمز کے ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے علاج کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیں۔انتظامیہ، دوردرشن پر ان کی صحت کے متعلق باضابطہ نیوز بلیٹن نشر کریں۔
اسکمز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے سید علی شاہ گیلانی کی صحت کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی کی طبیعت بہتر ہے اور ان کی دیکھ بھال بہترین انداز میں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گیلانی کو مسلسل آکسیجن فراہم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اس کے علاوہ انہیں خون کے کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کئے گئے ہیں۔
ڈاکٹر آہنگر نے کہا ہے کہ وہ بہترین ڈاکٹروں کی نگہداشت میں ہیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹر نوید سے علاج جاری رکھنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔
سید علی شاہ گیلانی کی صحت دن بہ دن خراب ہوتی جا رہی ہے اور رواں برس انتظامیہ اس کی صحت کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے کیوںکہ انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ان کے انتقال کے بعد حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
حریت کانفرنس کے سینئر رہنما سید علی گیلانی کافی عرصے سے اپنے ہی گھر میں نظربند ہیں اور کافی علیل بھی ہیں۔












I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article.
I don’t think the title of your article matches the content lol. Just kidding, mainly because I had some doubts after reading the article. https://www.binance.bh/id/register?ref=UM6SMJM3