بلتستان: سکردو، کرگل راہداری کی بحالی کےلئے احتجاجی مظاہرہ

بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں سکردو کرگل راہداری کی بحالی کیلئے پچھلے دو ماہ سے ہر جمعے کے بعد ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

اس سلسلے میں آج بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد گوہری کھرمنگ سے ایک ریلی نکالی گئی اس کی قیادت سید حسنین کاظمی نے کی اس میں ایم ڈبلیو ایم رہنما سید مبارک کاظمی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرکے سکردو کرگل روڈ کھولنے کا مطالبہ کیا.

مقررین نے کہا کہ ایک کرکٹر سنگھ کی خواہش پر آرمی چیف اور وزیر اعظم کرتارپور راہداری کھول سکتا ہے تو بلتستان کے منقسم مسلمان خاندانوں کی سہولت کھرمنگ کے لئے کارگل باڈر کیوں نہیں کھولا جارہا.

اُنہوں نے آرمی چیف جنرل قمر باجودہ سے اس معاملے پر نوٹس لیکر سکروو کرگل راہداری سمیت گلگت بلتستان لداخ کے درمیان دیگر قدیم تجارتی راستوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: