کشمیری عوام کی مشکلات پر مبنی ایوارڈ یافتہ فلم ”ہاف وڈو” آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

دنیا بھر میں متعدد فلمی میلوں میں نمایاں ہونے کے بعد ، ایوارڈ یافتہ فلم ہاف وڈو (Half Widow)اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فلمائی گئی اس فلم کی ریلیز سے کشمیر کی فلم انڈسٹری میں دوبارہ بحالی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہونگے۔

ہاف وڈو(Half Widow) ، جسے ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل فلم فیسٹیول -2017 میں “آڈینس چوائس بیسٹ فیچر فلم ایوارڈ” ملا ، 6 جنوری کو ریلیز ہورہی ہے۔خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق یہ6 جنوری کو ممبئی ، چندی گڑھ ، دہلی اور جموں جیسے مختلف شہروں میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم کے ہدایتکار اور اداکار ایک کشمیری ہیں ۔فلم کے مرکزی اداکار ، میر سوار نے بتایا کہ ابھی تک کشمیر میں کوئی سنیما ہال کام نہیں کررہا ہے اس لئے یہاں ابھی یہ فلم ریلیز نہیں ہورہی۔

میرسوار ، جنہوں نے بالی ووڈ کی متعدد فلموں جیسے بجرنگی بھائی جان، ڈشوم ، جولی ایل ایل بی اور کیسری میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ، نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فلم کی ریلیز سے نوجوان کشمیری اداکار اور فلم بینوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اس کے علاوہ وہ کشمیر میں سینما کی بحالی میں مدد ملے گی۔

تقریبا 30 تیس سال قبل کشمیر کے سینما ہال بند ہوگئے تھے۔ بعد میں سینما کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں زیادہ کامیاب نہیں ہوسکیں۔

فلم کے ہدایت کار دانش رینزو نے کہا کہ فلم ایک ایسی عورت کی جدوجہد کے گرد گھوم رہی ہے جس کا شوہر غائب ہو گیا ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق رینزو نے کہا کہ نصف بیوہ ایک کشمیری عورت کی ایک دم توڑ دینے والی کہانی ہے جس کی خوشگوار زندگی ایک سخت موڑ لیتی ہے جب اس کا شوہر غائب ہو جاتا ہے۔

فلم میں کشمیری اداکارہ نیلوفر حامد نے نصف بیوہ کا کردار ادا کیا ہے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: