بھارتی زیر انتظام جموں‌کشمیر: عسکریت پسندوں کی پناہ گاہیں‌تباہ کرنے کا دعویٰ

بھارتی زیر انتظام کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے جنگل میں فوج نے عسکریت پسندوں کی پنا گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی 32 آر آر نے مشترکہ طور پر اس جنگلی علاقے میں تلاشی کاروائی کی۔

خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوع سے ایک ‘ اے کے 47’، ریڈیو سیٹس، یو بی جی ایل میگزینز، کمبل، آر ڈی ایکس اور گولیاں بر آمد کی ہیں۔

جائے وقوع سے برآمد شدہ اسلحہ کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: