عسکریت پسندوں‌کی مالی ماونت کے الزام میں‌قید کشمیری تاجر کی 6 کروڑ کی اراضی ضبط

بھارتی زیر انتظام جموں‌کشمیر میں انتظامیہ نے دہلی کی تہاڑ جیل میں‌مقید معروف کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی اور ان کے خاندان کی 6.20کروڑ روپے مالیت کی جائیداد قبضے میں لے لی ہے۔ ان پر عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے الزامات میں رواں سال اراضی کی ضبطگی کے احکامات جاری کئے گئے تھے.

خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ، یہ جائیدادمختلف اراضی قطعوں کی شکل میں جموں و کشمیر کی تحصیل ناڑہ بل ، ضلع بڈگام ، گاؤں سوزیت گوری پورہ میں واقع ہے ۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپریل میں مذکورہ اراضی کی ضبطگی کے احکامات جاری کئے تھے جو اب باقاعدہ طور پر قبضے لے لی گئی ہے۔

ظہور احمد وٹالی اس وقت ایک مقدمے میں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ ان پر حریت پسندوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: