بھارتی زیر انتظام جموںکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں بھارتی سکیورٹی فورسز نے سات آئی ای ڈی اور ایک وائرلیس سیٹ ضبط کئے ہیں۔
بھارتی فوجی اہلکارکے مطابق سرنکوٹ کے جنگل میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بارے میں مقامی لوگوں سے ملی اطلاع تھی جس کے بعد اتوار کے روز شروع کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران سات آئی ای ڈی، گیس سلنڈر اور وائرلیس سیٹ برآمد کیا گیا۔
خبررساں ادارے ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق فوجی اہلکار نے کہا کہ اس معاملے میں کسی بھی فرد کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔












12 تبصرے “پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن، سات آئی ای ڈی اور وائرلیس سیٹ ضبط”