گلگت بلتستان: پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

گلگت پولیس کی ایک کارروائی میں‌بھاری مقدار میں‌اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے. بشام سے تعلق رکھنے والے ملزم کے قبضے سے دو عدد ایس ایم جیز، پانچ عدد جدید ایم پی فائیو، دس عدد میگزین قبضے میں‌لی گئی ہیں.

ڈی ایس پی گلگت ظہور احمد نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جوٹیال تھانہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کر کے دنیور اآر سی پل سے بھاری مقدار میں لاکھوں‌روپے مالیت کے جدید اسلحہ کی کھیپ پکڑی ہے.

ڈی ایس پی ظہور احمد کے مطابق پولیس نے ملزم سے دو عدد ایس ایم جیز ، پانچ عدد جدید MP 5 دس عدد میگزین قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

اُنکا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بشام شانگلہ سے بھاری مقدار میں جدید اسلہ گلگت سمگل کرنیکی کوشش کی جارہی تھی جسےہم نے ناکام کر دیا ہے. ملزم کا تعلق بشام سے ہےجسے گرفتار کرلیا ہے۔

اُنکا کہنا تھا کہ اسلحے کی اس اسمگلنگ میں بااثر افراد ملوث ہونے کا شک ہے اس حوالے سے پولیس نے ٹیم تشکیل دی ہے۔

Leave a Reply

Translate »
%d bloggers like this: