چوہدری سعید کی نااہلی پر خالی ہونیوالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلئے شیڈول جاری

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے الیکشن کمیشن نے سابق وزیر حکومت چوہدری محمد سعید کی نااہلی کے بعد میرپور سے خالی ہونے والی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے ۔3میرپور۔3پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

ایل اے تین میرپور تین میں ضمنی انتخاب مورخہ24نومبر 2019کوہوگا ۔

الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ ایل اے 3میرپور3کےلئے کاغذات نامزدگی مورخہ21اکتوبر کو شام پانچ بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے ۔

مورخہ22اکتوبر کو صبح نو بجے سے دن اڑھائی بجے تک امیدواران کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات کی سکروٹنی اورموذوں امیدواران کی لسٹ جار ی کی جائے گی۔ امیدواران اس سلسلہ میں ممبر الیکشن کمیشن کے پاس اپیلیں مورخہ26اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے سے قبل بمقام ہاﺅس نمبر1باالمقابل قانون ساز اسمبلی نیو سیکرٹریٹ چھتر مظفرآباد میں دائر کر سکتے ہیں۔ اپیلوں پر سماعت 28اکتوبر کو صبح نو بجے سے دن اڑھائی بجے تک ہوگی۔ اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 29اکتوبر مقرر کی گئی ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواران 30اکتوبر دن اڑھائی بجے سے قبل اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے ،جس کے بعد امیدوران کی لسٹ جاری کی جائے گی۔ مورخہ31اکتوبر کو امیدواران کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور امیدواران کی انتخابی نشان کے ہمراہ انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوران کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی۔ مورخہ 24نومبر 2019کو حلقہ ایل اے تین میرپور تین میں صبح 8بجے سے شام5تک پولنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے میرپور میں مورخہ24نومبر2019کوہونے والے ضمنی انتخاب کےلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے ۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپور کو ریٹرننگ آفیسراورتحصیلدار ڈڈیال کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: