Site icon Daily Mujadala

شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ میں‌اوپی ڈی بند، ڈاکٹرز ٹیلی فون پر مشورہ دینگے

کورونا وائرس کی وباء کے بعد ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے پیش نظر شیخ زید ہسپتال راولاکوٹ سمیت دیگر ہسپتالوں‌میں‌جنرل اوپی ڈی بند کر دی ہے، صرف ایمرجنسی مریضوں‌کا ہسپتالوں‌میں‌علاج معالجہ کیا جائے گا. چھبیس مارچ سے شیخ زید ہسپتال میں ٹیلی میڈیسن کا آغاز کیا جا رہا ہے. جس میں‌ڈاکٹرزحضرات مریضوں‌کو ٹیلیفون پر طبی مشورے دینگے.

شیخ خلیفہ ہسپتال راولاکوٹ کے اے ایم ایس ڈاکٹر نسیم حسرت قاضی نے آج سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی اور ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پہ رائے طلب کی. اور یہ متفقہ فیصلہ کیا کہ ایمرجنسی کے علاوہ عوام او پی ڈی کی امراض کے متعلق ہسپتال کے فون نمبرات پہ صبح نو بجے سے دوپہر 2 بجے تک فون کال کر کے مشورہ کر سکتے ہیں.ان فون نمبرات پر جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، ای این ٹی، امراض چشم، امراض بچگان، گائنی و امراض زچہ بچہ، امراض قلب، امراض معدہ جگر و آنت کے شعبہ جات کے ماہر ڈاکٹرز موجود ہوں گے جو مریضوں کو انکی بیماری کے متعلق رہنمائی کریں گے.

ہسپتال کے اوقات میں‌دو نمبرات 1- 05824-920542 اور 2- 05824-920526 پر مریض کال کر کے ڈاکٹرز سے طبی مشورہ لے سکتے ہیں.

مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹر کے دن بھی متعین کر دیئے گئے ہیں. جو درج ذیل ہونگے:

شعبہ جنرل میڈیسن :-
1- سوموار – – – ڈاکٹر ندیم
2- منگل – – ڈاکٹر جہانگیر ذیب
3- بدھ–ڈاکٹر محمد ندیم ما ہر امراض سینہ
4- جمعرات——- ڈاکٹر رابعہ
5- جمعہ—–ڈاکٹر شازیہ صدیق
6- ہفتہ—-میجر قاسم

شعبہ جنرل سرجری :-
1-سوموار—کرنل عارف
2-منگل—ڈاکٹر طارق مسعود
3-بدھ—ڈاکٹر ساجد رزاق
4-جمعرات—کرنل عارف
5-جمعہ—–ڈاکٹر ساجد رزاق
6-ہفتہ—-ڈاکٹر طارق مسعود

شعبہ امراض بچگان :-
1-سوموار—-ڈاکٹر صادق حسین
2-منگل—-ڈاکٹر اشتیاق عباسی
3-بدھ—-ڈاکٹر امتیاز
4-جمعرات—ڈاکٹر شاہد
5-جمعہ—–ڈاکٹر ارم
6-ہفتہ—–میجر عامر

امراض ناک، کان اور گلہ:-
1-منگل—ڈاکٹر ممتاز
2-جمعرات—-ڈاکٹر فاروق

امراض چشم:-
1-سوموار—-میجر طاہر
2-منگل—–ڈاکٹر قائم
3-بدھ——ڈاکٹر واجد علی خان
4-جمعہ-ڈاکٹر واجد/میجر طا ہر

امراض گائنی و زچہ بچہ:-
1-سوموار–ڈاکٹر مریم
2-منگل—ڈاکٹر سعدیہ
3-بدھ—ڈاکٹر ہادیہ
4-جمعرات—ڈاکٹر طاہرہ
5-جمعہ—ڈاکٹر ہادیہ
6-ہفتہ—-ڈاکٹر نازش

امراض قلب:-
1-سوموار—-ڈاکٹر فرید خان
2-جمعرات—-ڈاکٹر نثار

امراض معدہ، جگر و آنت:-
1-سوموار—ڈاکٹر تقی انور
2-منگل—ڈاکٹر محمد قدوس
3-جمعرات—ڈاکٹر رضون کیانی

سوشل میڈیا پرگردش کرتے پیغام میں‌ شیخ زیدہسپتال کے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ دیے گئے نمبرات پہ درج بالا شعبہ کے ماہر ڈاکٹر اپنی جو نیئر ٹیم کے ہمراہ موجود ہوں گے. اور دیے گیے اوقات میں مختصر فون کال کر کے اپنی بیماری کے متعلق مشورہ کیا جا سکتا ہے. شیخ زید ہسپتال کا تمام عملہ خدمت میں عظمت پہ یقین رکھتا ہےاور اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوے تمام طبی سہولیات پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے.تاہم اس وباء کے پیش نظر عوام سے درخواست ہے کہ اس ٹیلی میڈیسن کی سہولت سے فائدہ اٹھا ئیں اور ایمرجنسی امراض کے علاوہ ہسپتال کا رخ نہ کریں.

Exit mobile version