Site icon Daily Mujadala

کھائی گلہ: دن دیہاڑے دکان کے تالے توڑ کر سونا چوری کرنیکی واردات، اصل ملزم گرفتار نہ ہوسکے، تاجر سراپا احتجاج

کھائی گلہ میں دن دیہاڑے چوری کی واردات اور چوروں کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کا سونے لوٹنے کی واردات کے خلاف تاجران سراپا احتجاج ہیں۔

واردات میں ملوث ملزمان کو دس ایام کے اندر گرفتار نہ کئے جانے کی صورت احتجاج کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

تاجروں کے ایک گروپ نے کھائی گلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کھائی گلہ کی معروف مارکیٹ میں قائم گولڈ ہاوس سے اتوار کے دن تقریباً گیارہ بجے چور دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سونا لے کر فرار ہوگئے تھے۔ اتوار کے روز مارکیٹ بند ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور جس نے ماسک پہنا ہوا تھا، نے کھائی گلہ کے دو ویلڈرسے اس بہانے سے کے دوکان کی چابیاں گھر بھول گیا ہوں تالے کٹوائے۔بعد ازاں تجوری کو کٹوانے کیلئے دوبارہ ویلڈ کو لایا اور تجوری کاٹنے کے دوران ہی مذکورہ گولڈ ہاؤس کے مالک کے رشتہ دار موقع پر پہنچ گیا اور اس سے دریافت کیا کہ تم کون ہو تو اُس نے کہا کہ میں مالک دکان کا بھائی ہوں۔

جس پر مذکورہ شخض نے کہا کہ میں مالک کو جانتا ہوں تم کون ہو اسی اثناء میں وہ ملزم رفو چکر ہو گیا تاہم ویلڈر تجوری کاٹنے میں مصروف تھے جس پر انہوں نے ان کو پکڑ لیا۔ اس موقع پراردگر د کے تاجران جمع ہوگئے اور انہوں نے اس واقع کی درخواست تھانہ راولاکوٹ میں دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں ویلڈروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم اصل چور ابھی تک گرفتار نہ ہو سکا۔

کھائی گلہ کے تاجروں میں اس واقعہ کے بعد سخت خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور تاجر اپنے آپ کو عدم تحفظ کے ماحول میں کاروبار جاری رکھنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن سمجھ رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران تاجران نے کہا کہ چور نے جس طرح یہ واردات کی ہے اس سے لگتا ہے کہ چور نہ صرف تجربہ کار بلکہ اس کے پیچھے با اثر لوگ موجود ہیں جوان چوروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ پانچ دن گزرنے کے باوجود چور گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس واقع پر اپنے تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر دس دن کے اندر اندر اصل ڈاکو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔ لہٰذا انتظامیہ فوری طور پر اصل ملزمان کو گرفتار کر ے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ تاجران میں پائی جانے والی بے چینی دور ہو سکے۔

Exit mobile version