کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹرز پرپاک بھارت افواج کے مابین دو طرفہ گولہ باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اتوار کے روز تتہ پانی سیکٹر پر شدید گولہ باری کے تبادلہ کے دوران دو معمر شہری ہلاک ہو گئے ہیں.
عباس پور کے نواحی دیہات کا رہائشی سات سالہ صدام ولدنور محمد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ہے۔گولی صدام کے سرسے آر پار ہو گئی، زخمی صدام کو بے ہوشی کی حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولاکوٹ سی ایم ایچ راولاکوٹ ریفر کردیا گیا
آئی ایس پی کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولا باری کے نتیجے میں 2 معمر شہری شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو مارٹر ٹینک گائیڈڈ راکٹس سے نشانہ بنایا ہے نتیجے میں 61 سالہ حسن دین اور 75 سالہ لعل محمد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔
مقامی صحافیوں کے مطابق شدید فائرنگ کے باعث علاقہ میںخوف و ہراس کی کیفیت ہے، بالخصوص پانچ اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئینی تبدیلیوںکے بعد کنٹرول لائن پر ایک مرتبہ پھر پاک بھارت افواج کے مابین گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،
گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی فائرنگ میں دونوں اطراف فوجی اہلکاران کی بھی ہلاکتیںہوئی ہیں جبکہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کے علاوہ درجنوںزخمی ہو چکے ہیں، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میںخوف کی کیفیت ہے، آبادیوںکے پیچھے دھکیلنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں جبکہ شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت بھی کچھ دنوںسے مکمل طور پر بند ہو کر رہ گئی ہے.
اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ ممتاز کاظمی نے پیر انیس اگست کے روز کنٹرول لائن کے نزدیکی علاقوںکے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، تعلیمی ادارے بند نہ ہونے کی صورت میںکارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے.

