پانچ اگست کو جموںکشمیر کی صورتحال پر برطانیہ بھر میںاحتجاجی مظاہرے کئے جائیںگے جبکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میںدریاؤں کا رخ موڑنے سمیت دیگر مسائل کے خلاف بھی مختلف احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے.
اس سلسلہ میںجموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کی دعوت پر برمنگھم میں تمام کشمیری جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا.
اجلاس میں ریاست جموں کشمیر کی موجودہ صورتحال ، نیلم جہلم کے دریاؤں کے بہاؤ کو ڈائیورٹ کر کے بجلی پیدا کرنے اور پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں دھکیلنے ، پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں چودہویں ترمیم کی باز گشت ، عوامی مسائل اور بالخصوص بھارتی مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو پورے ایک سال ہونے پر بہت غور و خوض کیا گیا.
اجلاس میں یہ طے پایا کہ جموں کشمیر کی صورتحال پر پانچ اگست کو پورے برطانیہ کے شہروں میں برٹش کشمیری احتجاج کریں گے.
پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے مسائل پر جو بھی احتجاج ہو گا اس میں بھی شرکت کی جائے گی.
اجلاس میں راجہ جانباز قادری ، خواجہ حسن محمود ، راجہ امجد ، لیاقت لون ، ناظم بھٹی ، وسیم انصاری ، لالا ذوالفقار ، سیکرٹری شفیق ، صائب مظفر ، ظہیر غوری ، ظہور چوہدری ، شاید ہاشمی ، عرفان میر ، خالا انقلابی ، نائب مغل ، عامر راجہ ، افضال خان ، آفتاب خان ، سعید خان ، تنویر چوہدری ، رابطہ کمیٹی کے مرکزی عہدیداران ، تحریک کشمیر ،مسلم لیگ ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ،لبریشن فرنٹ کے مرکزی راہنماؤں نے شرکت کی

