Site icon Daily Mujadala

بھارتی کشمیر:‌شوپیاں میں‌جھڑپ،اعلیٰ کمانڈر سمیت 5 عسکریت پسند مارے گئے

Kupwara: Security personnel take position during a cordon and search operation after an encounter between holed up terrorists and the security forces in the Chanjimulla village of Handwara tehsil in Jammu and Kashmir's Kupwara district on May 3, 2020. Seven including two senior Army officers, two junior ranks, an officer of the local police and two terrorists were killed in the fierce gunbattle on Sunday. Two terrorists have also been killed in this encounter whose exact identity is being established. Although firing has stopped at the encounter site, but searches are going on there. (Photo: IANS)

بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کے شوپیان ضلع کے ریبن امام صاحب علاقے میں ایک آپریشن کے دوران فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری جھڑپ میں حزب المجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر اویس ملک سمیت 5کشمیری عسکریت پسند مارے گئے۔

فورسز اہلکاروں کی ٹیم میں فوج کی 1 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس شامل تھی۔

خبررساں ادارے ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ریبن علاقے میں 6عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر اویس ملک علاقے میں موجود تھے۔وہ کولگام کے رہائشی ہیں۔جبکہ سید شاکر نامی ایک اور عسکریت پسند نوجوان بھی ان میں شامل تھے۔

عسکریت پسندوں اورسکیورٹی فورسز کے مابین پانچ گھنٹوں سے بھی زیادہ وقت سے جھڑپ جاری رہی۔

فورسز اہلکار جب ایک رہائشی مکان کی طرف تلاشی کرنے کے غرض سے آگے بڑھنے لگے تو اس مکان میں چھپے عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر زبردست فائرنگ شروع کردی ۔ فورسز اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال کر جوابی کاروائی شروع کی جس میں5نوجوان کشمیری عسکریت پسند مارےگئے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق آپریشن شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ۔

ریبن امام صاحب علاقے میں جھڑپ کے مقام پر نوجوان جمع ہوئے جو سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر زبردست پتھراؤ کر رہے تھے۔

پتھراو کرنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے فورسز اہلکار وں نے پیلٹ اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

Exit mobile version