Site icon Daily Mujadala

پاکستانی کشمیر:‌مزید 5 کورونا کیسز کی تصدیق، 1 ہلاکت، مجموعی ہلاکتیں‌5 ہو گئیں

پاکستانی زیر انتظام جموں‌کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کرونا کا ایک مریض فوت ہو گیا اور 122افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے تمام کیسز کا تعلق مظفرآباد سے ہے ۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں اب تک5501افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے5441کے رزلٹ آچکے ہیں اور219افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے99 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ115مریض زیر علاج ہیں اور 5مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 4 کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک کا میرپور سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 24،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سے15،ڈی ایچ کیو باغ سے04،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سے12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3 ،ڈی ایچ کیو میرپور سے 2،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 16جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے115مریضوں میں سے73آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد ، ڈی ایچ کیو باغ میں 25، ڈی ایچ کیو میرپور میں12اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں دو،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 1،ڈی ایچ کیو بھمبر میں 2مریض زیر علاج ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق5096افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور62افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے پاکستانی زیر انتظام کشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے ۔

پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں

Exit mobile version