پاکستان کے زیر انتظام جموںکشمیر میںکورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرہ کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی کی بناء پر جملہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ جات کی بندش میں اکتیس مئی تک توسیع کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے.
نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال تعلیمی ادارہ جات میںموسم گرما کی تعطیلات نہیںکی جائیںگی. تاہم نوٹیفکیشن میںموسم سرما کی تعطیلات ختم کرنے کے بعد حال ہی میںکھلنے والے سرمائی اسٹیشنز کے تعلیمی اداروں میں آئندہ سرمائی تعطیلات سے متعلق وضاحت نہیںکی گئی ہے.
ڈویژنل ڈائریکٹر سکولز محترمہ ریحانہ شاہ محمد نے روزنامہ مجادلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوٹیفکیشن فوری طور پر درپیش صورتحال کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے. سرمائی تعطیلات رواں سال دسمبر کے آخری ہفتے میں ہونا ہیں، اس لئے ان سے متعلق فیصلہ اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے بعد کیا جا سکتا ہے.
رواں ماہ پندرہ مارچ کو ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر تعلیمی اداروںمیںپانچ اپریل تک تعطیلات کر دی گئی تھیں، لیکن حالات مزید خراب ہونے کے باعث اب ان تعطیلات میںاکتیس مئی تک توسیع کر دی گئی ہے.

