Site icon Daily Mujadala

بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر میں‌تعیناتی اضافی فوجی دستوں کا انخلاء شروع

Indian army soldiers patrol during a gun-battle between Indian government forces and militants in Kachidoora, south of Srinagar, on April 1, 2018. Sixteen people have been killed in Indian Kashmir in some of the fiercest fighting this year in the restive Himalayan region, police said on April 1, as authorities braced for more violence. / AFP PHOTO / TAUSEEF MUSTAFA

بھارتی زیرانتظام جموں‌ کشمیر میں‌ رواں‌سال اگست میں‌تعینات کئے گئے اضافی فوجی و نیم فوجی دستوں‌کا انخلاء شروع کر دیا گیا ہے. رواں ماہ کے شروع میں وادی میں تعینات اضافی دستوں کے مرحلہ وار انخلا کے آغاز کے بعد سے اب تک نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیوں کو کشمیر سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ایک سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ سلامتی کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر وادی سے اب تک 40 نیم فوجی کمپنیاں واپس بلا لی گئیں ہیں۔

خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق انہوں نے کہا ، “سلامتی کے نقطہ نظر سے ، کشمیر میں صورتحال معمول پرہے۔”

بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی اور آئی ٹی بی پی کی متعدد کمپنیوں سمیت 70000سے زائد اضافی نیم فوجی دستوں کو 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے خاتمے سے قبل وادی پہنچایا گیا تھا .

آئی جی سی آر پی ایف رویدیپ سنگھ ساہی نے کہا کہ وادی سے اضافی افواج کا انخلا صورتحال پر منحصر ہے اور یہ انخلا ایک مرحلہ وار انداز میں عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حالات اس طرح سے بہتر ہوئے تو ، فوجیوں کے اخراج کا عمل کا مرحلہ وار جاری رہے گا۔

تاہم ساہی نے کہا کہ 5 اگست سے پہلے وادی میں اضافی فوجیوں کے خاتمے کے لئے کوئی مقررہ وقت طے نہیں کیا گیا ہے۔

ایک اور سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں پہلے سے موجود فورسز کی مدد کے لئے تمام اضافی دستوں کو واپس نہیں لیا جاسکے گا۔

اس بات کا امکان موجود ہے کہ کچھ اضافی فوج مزید کچھ عرصے تک کشمیر میں موجود رہے گی ۔ اننت ناگ ، کولگام ، شوپیاں اور پلوامہ میں تعینات کچھ اضافی نیم فوجی کمپنیاں ہٹائے نہیں جائیں گی۔

Exit mobile version