بھارتی زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام پریچھار گاؤں میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جاری تصادم میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر رساں ادارے ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق جموں کشمیر پولیس کی خصوصی ٹیم ایس او جی، سکیورٹی فورسز اور سی آر پی ایف نے دربگام پریچھار گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کر دی۔جس میں فائرنگ کے دوران دو افراد ہلاک ہوئے۔
اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں بھی فورسز کی فائرنگ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

